نمرہ خان

خود کو ڈھانپ کر دلکش دکھنا پسند کرتی ہوں، نمرہ خان

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ڈھانپ کر دلکش دکھنا پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ میں کسی کے بارے میں اس بنیاد پر ہرگز رائے قائم نہیں کروں گی کہ اس نے جسم نمایاں کرنے والا لباس پہنا ہے یا نہیں لیکن میرا پہلا اصول یہی ہے کہ میں اپنا جسم ظاہر نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں جسم کو ڈھانپ کر خود کو دلکش دکھانا پسند کرتی ہوں اور میرے فیشن کو اگر لوگ پسند بھی کرتے ہیں تو میری کوشش یہی رہتی ہے کہ جسم نمایاں کیے بغیر میں کتنی بہتر لگ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری جو چیز میرے والد، بہنوئی اور خاندان کے دیگر قریبی لوگ کلک کرکے نہیں دیکھ سکتے، اسے میں کیسے اپنا سکتی ہوں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں