یاسر حسین

زندگی کا خطرناک تھپڑمیرا نے فلم میں مارا تھا‘ یاسر حسین

کراچی (نمائندہ خصوصی) معروف اداکار و رائٹر یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں زندگی کا خطرناک تھپڑ اداکارہ میرا کی جانب سے فلم میں پڑا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک شو کی ویڈیو میں میزبان نے سوال کیا کہ زندگی میں سب سے خطرناک تھپڑ کب اور کیوں پڑا؟جواب میں یاسر نے ذرا سوچتے ہوئے بتایا کہ مجھے میرا جی نے تھپڑ رسید کیا تھا۔

میرا جی کی ایک فلم تھی باجی، جس میں میرا چھوٹا سا کردار تھا۔ مجھ سے وہ فلم شروع ہوتی ہے کہ میں ایک ڈائریکٹر ہوتا ہوں۔یاسر نے بتایا کہ میرا کردار تھا کہ میں میرا کو فلم سے نکال دیتا ہوں، تو اس وقت گانے کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جس میں میرا جی آتی ہیں اور اپنے ڈائیلاگ بولتے ہوئے مجھے زوردار تھپڑ مارتی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ پہلے میں نے میرا سے کہا تھا کہ مجھے زیادہ زور کا تھپڑ نہیں ماریئے گا لیکن پھر ہم نے جب شوٹ کی جھلک دیکھی تو اس میں وہ تھپڑ جعلی لگ رہا تھا، بعد میں میرا نے زوردار تھپڑ مارا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں