غزہ

غزہ،اسرائیل کی وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی، مغربی کنارے میں حملہ مزید 4 افراد شہید

غزہ (نمائندہ خصوصی ) فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے ۔ اسرائیلی حملہ نور شمس کیمپ میں ہوا، جس میں حالیہ ہفتوں میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ اسرائیلی چھاپے اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملے اس سطح تک بڑھ گئے ہیں جو غزہ جنگ کی تاریخ میں کئی دہائیوں میں نہیں دیکھے گئے تھے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی قصبے تلکرم کے قریب نور شمس کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

شہید ہونے والے مردوں کی عمریں 20 سے 25 سال تھیں۔ فلسطینی ہلال احمر نے اس وقت کہا تھا کہ اپریل میں نور شمس میں 2 روزہ اسرائیلی چھاپے میں 14 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 556 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں