وزیراعظم

وزیراعظم کی تاجک مجلس نمائندگان کے چیئرمین سے ملاقات، دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق

دو شنبے (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور تاجکستان نے پارلیمانی فرئنڈ شپ گروپ اور پارلیمانی وفود کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بدھ کو یہاں وزیراعظم محمدشہبازشریف سے تاجکستان کی مجلس اولیٰ (تاجک پارلیمنٹ) کی مجلس نمائندگان (ایوان زیریں) کے چیئرمین محمد طائرزاکر زادہ نے سے ملاقات میں طے پایا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر تعاون کے حوالے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے پہلے سے قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس اور باقاعدہ پارلیمانی تبادلوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اراکین پارلیمنٹ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے اراکین پارلیمنٹ کی مسلسل بات چیت اور روابط کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے جمہوریہ تاجکستان کے آئین کی 30ویں سالگرہ پر چیئرمین کو مبارکباد بھی دی۔یاد رہے کہ وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کی دعوت پر تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں