چین اور فلپائن

چین اور فلپائن کے مابین بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے پر دوطرفہ مشاورتی میکانزم کے نویں اجلاس کا انعقاد

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے نائب وزیر خارجہ چھن شیاؤڈونگ اور فلپائن کی نائب وزیر خارجہ تھریسا لازارو نے منیلا میں بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے پر چین-فلپائن دو طرفہ مشاورتی میکانزم (بی سی ایم) کے نویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

فریقین نے بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال، خاص طور پر رن آئی ریف کے انتظام اور کنٹرول کی صورتحال پر تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا چین اور فلپائن کے مفاد میں ہے اور یہ علاقائی ممالک کا مشترکہ مقصد بھی ہے۔ فریقوں نے تنازعات اور اختلافات کو سنبھالنے کے لیے بی سی ایم سمیت دیگر میکانزمز کے ذریعے بات چیت اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس کے دوران فریقین نے بحری مواصلاتی طریقہ کار کو بہتر بنانے، دونوں ممالک کے کوسٹ گارڈ کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور میرین سائنس و ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔چین اور فلپائن کے خارجہ امور، قومی دفاع، قدرتی وسائل اور کوسٹ گارڈ سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں