فیاض الحسن چوہان

1992 ورلڈکپ میں پاکستان کو مصنوعی بارش کرکے جتوایا گیا، فیاض الحسن چوہان

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 1992 ورلڈکپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا پاکستان کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی۔ ایک میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈرا میچ گولڈ اسمتھ کی انگلینڈ نے اس وقت کیا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہورہی تھی۔ انگلینڈ نے مصنوعی بارش کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم 74 رنز پر آل آﺅٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا۔ منصوعی بارش برسائی گئی جس سے پاکستان کو ایک پوائنٹ کا فائدہ دے کر آگے بھیجا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان 1992 ورلڈکپ میں پاکستان کے اگلے مرحلے تک رسائی میں انگلینڈ کے اس میچ میں بارش نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں