ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان کے لباس کے چرچے

کراچی (نمائندہ خصوصی)سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے حال ہی میں سندھ کے دارالحکومت کراچی کے آرٹس کونسل میں منعقد تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں ماہرہ خان کو مغربی طرز کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔لباس میں اداکارہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جب کہ ان کے لباس سے متعلق متعدد شوبز میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہزاروں روپے کا لباس پہن رکھا تھا۔

بعض سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ماہرہ خان کے لباس کی قیمت کے حوالے سے بڑے دعوے تک کیے گئے اور اس کی قیمت لاکھوں روپے میں بتائی گئی۔کراچی آرٹس کونسل میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان نے سلطانہ صدیقی کی تعریفیں بھی کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں