شاداب خان

شاداب خان کو ایل پی ایل کی کارکردگی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅ نڈر شاداب خان کو لنکا پریمیئر لیگ سے متعلق اپنی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ایل پی ایل کے ایک میچ میں شاداب خان نے ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد اپنی کارکردگی سے متعلق پوسٹ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انہیں مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاداب خان کی جانب سے شیئر کردہ ایک پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک مداح نے قومی کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ کو لیگز ہی کھیلنی چاہئیں، برائے مہربانی انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلیں”۔

یادرہے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاداب خان کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی، اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ان دنوں شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں