مو سلا دھار بارش

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار،گرمی اور حبس کا زورٹوٹ گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں شدید گرمی اورحبس کے بعد مختلف حصوں میں مو سلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس کا زورٹوٹ گیا لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی علی الصبح بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروزپور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں اٹک، گجرات ، گوجرانوالہ، مریدکے ، کامونکی، شرقپور اور حافظ آباد میں بھی بادل برسے، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ مری، گلیات، لاہور جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، ، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جبکہ بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، خیبر، باجوڑ، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں تیز ہواں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں