وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کا اعلی سطح کا وفد روس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان نے اعلی سطح کا وفد ماسکو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے دورہ روس کی تیاریوں اور باہمی تعاون کے روڈ میپ کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی دو ہفتوں میں روڈ میپ تشکیل دے گی۔کمیٹی میں بجلی، تجارت، پیٹرولیم، غذائی تحفظ، سیفران کے وفاقی وزرا شامل ہیں جبکہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اعلی سطح کی کمیٹی میں وفاقی سیکریٹریز پاور ڈویژن، خزانہ، فوڈ سیکیورٹی، تجارت، پیٹرولیم، خارجہ، ریلوے، صنعت و پیداوار اور منصوبہ بندی بھی شامل ہوں گے۔کمیٹی توانائی، تیل و گیس، اسٹیل مل، زراعت، سیاحت، ریلوے اور بینکاری کے شعبوں میں روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا روڈ میپ تیار کرے گی۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں