کراچی (نمائندہ خصوصی ) ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے سبب کراچی میں متعدد پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پیٹرول نہ ملنے پر موٹرسائیکل سوار ایک دوسرے کو دھکے لگاتے دکھائی دیے، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے لوگ سوزوکیوں میں سفر کرنے لگے۔ پشاور اور لاہور میں تمام پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ دوسری جانب، ترجمان پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی کو ہڑتال کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، حکومت کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے، کسی قسم کی ہڑتال کی کال ابھی تک نہیں دی گئی۔