چین تاجکستان

دوشنبے میں چین تاجکستان عوامی تبادلے کی سرگرمیوں کا انعقاد

دو شنبے (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ کے تاجکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی “نسل در نسل دوستی کے نئے سفر کا آغاز ” نامی چین تاجکستان عوامی تبادلے کی سرگرمی کی افتتاحی تقریب دوشنبے میں منعقد ہوئی۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم جی اور تاجکستان کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کمیشن کے درمیان دستخط شدہ تعاون کی یادداشت چین اور تاجکستان کے سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کے نتائج کی دستاویز میں شامل ہے۔

کچھ عرصہ قبل تاجکستان میں سی ایم جی کے تیار کردہ اعلیٰ معیار کے فلمی اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی ایک سیریز دکھائی گئی تھی اور سی ایم جی کے تحت سی جی ٹی این نیٹ ورک تاجکستان کے مین اسٹریم میڈیا رپورٹرز کو چین کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام میں آگاہی ، تبادلوں اور جذبات کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔ سی ایم جی تاجکستان میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے ، تاکہ شاہراہ ریشم پر دوستی کے پھول ہمیشہ کھلتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں