سینیٹر علی ظفر

ریاستی ملکیتی ادارے گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل کے پیچھے مقصد کوئی اور ہے، سینیٹر علی ظفر

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی ادارے گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل کے پیچھے مقصد کوئی اور ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی معیاد 3 سال تک محفوظ ہے، کسی وجہ پر انہیں نکالا جاسکتا ہے۔

ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، باس بل کے بعد جو حکومت آئے گی وہ گزشتہ حکومت کے بی او جی تبدیل کردے گی، اب یہ کچھ اداروں کو بیچ رہے ہیں جس کے لیے بل لایا جارہا ان کا کہنا تھا کہ جو کام کررہے ہیں ان کی جاب سیکیورٹی ہونی چاہیے، بورڈ آف گورنرز کے پاس تین سال کا وقت ہوتا ہے ، اس سے پہلے ہٹانے کے لیے شوکاز ہونا چاہیے، کارگردگی پر اگر ہٹانا ہے تو شواہد تو ہونے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں