عامر خان

لیجنڈری ڈائریکٹر ایس ایس راجمولی کی نئی فلم سے عامر خان آؤٹ

ممبئی(نمائندہ خصوصی) ساؤتھ کے لیجنڈری ڈائریکٹر ایس ایس راجمولی کی نئی فلم سے بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان آؤٹ ہوگئے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کی نئی فلم کو ‘SSMB29’ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی کاسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

فلم میں سپر اسٹار مہیش بابو مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ ولن کیلئے عامر خان کا نام لیا جارہا تھا اور اس حوالے سے راجمولی نے عامر خان سے رابطہ بھی کیا تھا۔تازہ اطلاعات کے مطابق عامر خان فلم کا حصہ نہیں ہوں جبکہ ولن کا کردار پرتھوی راج سکورمارن کریں گے۔فلم ٹیم کے مطابق کاسٹنگ کے مرحلے کیلئے ابھی کاسٹنگ ڈائریکٹر کا انتخاب نہیں ہوا ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں