شاہ محمود قریشی

9 مئی جلاﺅ گھیراﺅکے مقدمے میں شاہ محمود قریشی8 جولائی کو اڈیالہ جیل سے طلب

لاہور(نمائندہ خصوصی) 9 مئی تھانہ شادمان جلا ﺅگھیراﺅکے مقدمے میں اہم پیشرفت ،انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کواڈیالہ جیل سے طلب کر لیا۔ ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا،

عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 8 جولائی کو طلب کیا ہے۔ شریک ملزمان کا آٹھ جولائی کو معزز جج کوٹ لکھپت جیل میں جیل ٹرائل بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں