اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس،مشترکہ مفادات کونسل کے 52 ویں اجلاس کا ایجنڈا طے پا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے 52 ویں اجلاس کا ایجنڈا طے پا گیا۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اورپاور، پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات، خزانہ، آبی وسائل، پٹرولیم، انسانی حقوق، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اور سمندر پار پاکستانیوں اور ایچ آر ڈی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایجنڈے کے مجوزہ آئٹمز پر غور و خوض کیا گیا اور مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ 52 ویں اجلاس کے ایجنڈے کو طے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں