پرویز حنیف

بجٹ عوام ، صنعت ، تجارت ،برآمدات کیلئے تباہی لائے گا ‘ پرویز حنیف

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پرویز حنیف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے پیش کیا گیا بجٹ عوام ، صنعت ، تجارت اور برآمدات کے لئے سوائے تباہی کے کچھ نہیں دے گا ،ایکسپورٹرز کے لئے فائنل ٹیکس رجیم میں تبدیلی کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے اورحکومت کو جلد اس کا ادراک ہوجائے گا ۔

اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قوم جانتی ہے جو بجٹ پیش کیا گیا ہے وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کیا گیا ،آئی ایم ایف جس ملک کو قرض دیتا ہے اسے اس ملک کا نہیں بلکہ اپنا مفاد عزیز ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک بھر کے چیمبرز ، تاجر تنظیمیں حتیٰ کے تمام طبقات بجٹ پر دوہائیاں دے رہے ہیں لیکن پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے ۔

آنے والے دنوں میں اس بجٹ کے آفٹر شاکس آنا شروع ہوجائیں گے اور لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے ساتھ کمزور معیشت سے پاکستان کے مسائل گھمبیر ہو رہے ہیں لیکن ذمہ داران اس پر آنکھیں اور اپنی کان بند کئے ہوئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں