شہبازشریف

وزیرِ اعظم کاحوالدار لالک جان نشان حیدر کے پچیسویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت

اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کے پچیسویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں،پاکستانی قوم وطن کی خاطر اپنے لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر نے جرآت و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی عظیم قربانی افواجِ پاکستان کے ملک کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم کی لازوال مثال ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ بحیرہ عرب کے گہرے سمندروں سے لے کر سیاچن کے شدید سرد موسم میں پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کے ہر جوان کے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستانی قوم وطن کی خاطر اپنے لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں