ویرات کوہلی

ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی کرکٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی حکمرانی جاری ہے اور انہوں نے میدان سے باہر بھی ریکارڈ بنا دیے ہیں۔گزشتہ دنوں بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا،17سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ٹیم کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی،اس پوسٹ میں ویرات کوہلی نے لکھا کہ ‘اس سے بہتر دن کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا، خدا عظیم ہے اور میں شکر گزاری میں سر جھکاتا ہوں۔

ہم نے آخر کار کر دکھایا’۔ویرات کوہلی کی اس انسٹا پوسٹ کو فینز کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور اسے اب تک 2کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں۔کوہلی کی اس پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی پہلے بھارتی ہیں جن کی انسٹاگرام پوسٹ کو 2کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں۔

اس سے قبل سب سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والی بھارتی انسٹاگرام پوسٹ بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے اعلان کی تھی۔اس کے علاوہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پوسٹ پر 2کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے پانچویں ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں