محسن نقوی

وکٹ کیپر بلے باز چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کے لیے لاہور طلب کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی مینز کرکٹ ٹیم کے جاری مسائل پر بات چیت کے لیے وکٹ کیپر بلے باز چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے۔اس کے بعد وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بابر اعظم کے مستقبل کا فیصلہ سابق کھلاڑی کریں گے۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا تھا کہ میں صرف ان سابق کرکٹرز سے بات کررہا ہوں جو پاکستان کرکٹ کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بات چیت کے لیے بلایا۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، جب قومی کرکٹ ٹیم کو امریکا سے شکست ہوئی تو یہ ایک پریشان کن مرحلہ تھا لیکن دوسرے میچ میں قومی ٹیم انڈیا سے بھی جیتا ہوا میچ ہار گئی تھی۔ اب قومی کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 میچوں کی ہوم سیریز کھیلے گی اور توقع ظاہر کی جارہی ہے سرفراز احمد اس سیریز کا حصہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں