اعظم نذیر تارڑ

ہمارا اصل ٹاسک شعور دینا جو چار دیواری تک محدود ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ٹاسک شعور دینا ہے جو چار دیواری تک محدود ہے۔

اسلام آباد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پڑھے لکھے طبقے کو زمینی حقائق،تکالیف کا شعور ہے، ہم ان چیزوں کو سیمینار سے نکال کر باہر نہیں لے جاسکتے، ہمیں ان چیزوں کیلئے رویے بدلنے ہیں، تحریک کا آغازکرنے کی ضرورت ہے، ہمارے سماجی مسائل ایک طرف سے شروع ہوکر دوسری طرف چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنا رویہ بدلنا ہو گا ، غربت اور افلاس بہت بڑا مسئلہ ہے، ہماری پاپولیشن کا بہت بڑا حصہ وسائل کی کمی کی وجہ سے ذمہ داریوں سے ہٹاہوا ہے، ہمارے معاشرے کیلئے چائلڈ لیبر ایک بہت بڑا المیہ ہے، آبادی کا دبا چائلڈ لیبر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اصل ٹاسک شہریوں کو شعود دینا ہے جو چار دیواری تک محدود ہے، ہمیں ہر جگہ فیملی پلاننگ کی بات کرنی چاہیے، ہم نے سوچا جتنے زیادہ بچے ہوں گے اتنے ہی کمانے والے ہاتھ ہوں گے، ہمیں فیملی پلاننگ کی طرف واپس جانا ہوگا، اللہ نےہمیں اشرف المخلوقات پیدا کیا، ہمیں بھوک لگتی ہے تو سوچ کرکھاتے ہیں کہ کتنا کھانا ہے اور کہاں رکنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں