سربراہ حزب اللہ

لبنان سے اسرائیل پر حملے بند کرنا غزہ پر حملے روکنے سے مشروط ہیں، سربراہ حزب اللہ

بیروت(نمائندہ خصوصی)لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل پر حملے بند کرنا غزہ پر حملے بند کرنے سے مشروط ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں کہا اسرائیلی افواج غزہ پٹی میں مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل پر جدید میزائلوں سے حملے کیے جن کی پہنچ 8کلومیٹر تک ہے، اگر اسرائیل لبنان پر جنگ مسلط کرنے کی حماقت کرنا چاہتا ہے تو ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں،حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حماس اپنے اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے نام پر اسرائیل سے مذاکرات کر رہی ہے، حزب اللہ حماس کے ہر فیصلے کی حمایت کرنے کا پابند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں