فی تولہ سونا

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2200 روپے کا اضافہ

کراچی (نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2404 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,49,000 روپے ہوگئی۔ جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1886روپے بڑھ کر 213477 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں