نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)حال ہی میں بھارت کے تیسری بار وزیر اعظم بننے والے نریندر مودی آسٹریا کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس لوٹے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے اس دورے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ 41 برسوں میں نریندر مودی پہلے بھارتی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے آسٹریا کا دورہ کیا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1983 میں آسٹریا کا دورہ کیا تھاتاہم اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین سوال کر رہے ہیں کہ کیا واقعی نریندر مودی آسٹریا ہی جانا چاہتے تھے یا پھر آسٹریلیا کے دھوکے میں آسٹریا پہنچ گئے۔ایسا اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ حالیہ دورہ آسٹریا کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کی ایک ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں بھارتی وزیر اعظم اپنا خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے، جس پر وہاں وجود لوگوں نے فورا ان کی تسیح کرتے ہوئے آسٹریا کے نعرے بلند کرتے ہیں اور نریندر مودی کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ آسٹریلیا میں نہیں بلکہ آسٹریا میں ہیں۔
عوام کی جانب سے نشاندہی کئے جانے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے اور وہ فورا اپنی غلطی سدھارتے ہوئے کہتے ہیں کہ آسٹریا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔خیال رہے کہ نریندر مودی روس کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد 10 جون کو 2 روزہ دورے پر آسٹریا پہنچ تھے، گزشتہ 41 برسوں میں یہ کسی بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے آسٹریا کا پہلا اور تاریخی دورہ تھا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مذید تقویت دینے کے علاوہ بھارت اور آسٹریا کے کاروبار میں اضافہ کرنا ہے۔