شمالی اسرائیل

موٹرسائیکل پر ڈرون حملہ، شمالی اسرائیل میں ایک فوجی ہلاک

تل ابیب (نمائندہ خصوصی )اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں راشیا الفخار روڈ پر ایک موٹرسائیکل کو مسلح ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرموجود ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس کا ایک فوجی شمالی اسرائیل میں ایک جھڑپ میں مارا گیا جب کہ اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان سرحد پار سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔فوج نے اس بات کی وضاحت نہیں کہ 33 سالہ سارجنٹ کیسے مارا گیا لیکن اسرائیلی اخبارنے کہا کہ وہ ڈرون حملے میں مارا گیا۔

حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے کیبوتیز کیپری میں اسرائیلی 146 ویں بکتر بند ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی جنوبی لبنان میں رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی ۔کیبوتیز کیپری کے علاقے میں ایک آباد کار لبنانی علاقے سے داغے گئے ڈرون کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان سے لانچ کیے گئے کئی ڈرون اسرائیل کے اندر گرے، جب کہ ایک میئر نے اسرائیل کے چینل 12 کو بتایا کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔گذشتہ سال اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تقریبا روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں