عظمی بخاری

وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات، حریت کانفرنس 18 جولائی کو لاہور میں مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالیں گے۔حریت کانفرنس کے وفد نے گزشتہ روز وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے انکے آفس میں ملاقات کی،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد میں جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز شاہ،زاہد شفیع،شیخ یعقوب،زاہد اشرف اور محمد شفیع ڈار موجود تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت حریت کانفرنس کے شرکاء کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

پاکستان کے عوام کشمیر کو کسی صورت بھی خود سے جدا نہیں کر سکتے۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ حریت کانفرنس کے شرکہ پنجاب حکومت کے مہمان ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں