بشریٰ انصاری

ہمیں اجتماعی سوچ اور فکر کو فروغ دینے کیلئے کام کرنا ہوگا تبھی پاکستان آگے بڑھے گا’بشریٰ انصاری

لاہور( نمائندہ خصوصی)سینئر اداکار ہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ہمیں اجتماعی سوچ اور فکر کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا ہوگا تبھی پاکستان آگے بڑھے گا۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج کی نوجوان نسل کو دیکھتی ہوں تو انہیں اپنی ثقافت سے قدرے دور پاتی ہوں ،والدین اسے سنجیدگی سے لیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

میں چیلنج سے کہتی ہوں ہمارے نوجوان اپنی ثقافت اور تہذیب کا تجزیہ کر یں آپ کو دنیا میں ایسی خوبصورت کوئی دوسری ثقافت اور تہذیب نہیں ملے گی ۔آج بد قسمتی سے ہر کوئی انفرادی ترقی چاہتا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ، ہمیں اجتماعی سوچ اور فکر کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا ہوگا تبھی پاکستان آگے بڑھے گا۔ انہوںنے کہا کہ میں سمجھتی ہوں سیاست کی وجہ سے ایسی تقسیم پیدا کر دی گئی ہے جو لوگوں کے گھروں تک پہنچ گئی ہے ۔ سیاست کو سیاست تک محدود رہنا چاہیے اسے نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے اس سے معاشروں میں بیگاڑ پیدا ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں