محمد اکرم ساہی

سائوتھ ایشیاء کے خطے میں ساف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے گراس روٹ سطح پر کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،محمد اکرم ساہی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین اور ایشیاء اتھلیٹکس کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ سائوتھ ایشیاء کے خطے میں ساف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے گراس روٹ سطح پر کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیگزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے زیر اہتمام ساف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ رواں سال 11 ستمبر سے چنائی، بھارت کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں سات ممالک کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت میزبان بھارت، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے پندرہ، پندرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

مردوں کے ایونٹس میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس ، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، تین ہزار میٹر ریس، 110 میٹر رکاوٹی ریس، لونگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، شاٹ پٹ، ڈیسک تھرو، جیولین تھرو، 4×100 میٹر ریلے اور 4×400 میٹر ریلے شامل ہیں جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس ، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، تین ہزار میٹر ریس، 100 میٹر رکاوٹی ریس، لونگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، شاٹ پٹ، ڈیسک تھرو، جیولین تھرو، 4×100 میٹر ریلے اور 4×400 میٹر ریلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑی اپنے اپنے ممالک میں بھر پور محنت اور تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 13 ستمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں