فواد خان

اینیمل دیکھی نہیں لیکن جلد دیکھونگا، فواد خان

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکار فواد خان نے بھی جلد رنبیر کپور کی فلم اینیمل دیکھنے کی ٹھان لی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جب پاکستانی سپر اسٹار فواد خان سے اس فلم کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ فلم میں نے فی الحال نہیں دیکھی، لیکن میں اسے دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم نیٹ فلکس پر بھی آگئی ہے لیکن مجھے ابھی اسے دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔فواد خان نے کہا کہ یہ میری واچ لسٹ میں سب سے اوپر ہے ، چونکہ اس فلم کو بہت لوگوں نے دیکھنے کی تجویز دی ہے لہذا میں اسے جلد ہی دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں