مدینہ منورہ

مدینہ منورہ میں کھجوریں پک گئیں ، پھل کی کٹائی تیزی سے جاری

ریاض(نمائندہ خصوصی )سعودی عرب کے شہر مدینہ اور اس کے مضافات میں کھجوروں کا پھل کٹائی کے لیے تیار ہو جانے کے بعد اس کی تیزی سے کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جون کے شروع میں کھجور کا پھل اتارا جانے لگتا ہے۔ اس علاقے میں کھجوروں کے 29000 فارمز یا باغات قائم ہیں، جو کھجور کا بہترین پھل دینے کے باعث مشہور ہیں۔کھجوروں کے پھل پکنے میں موسم کی شدت کا بڑا داخل ہوتی ہے۔ بعض علاقوں خصوصا مدینہ کے علاقوں میں کھجور پکنے کا سلسلہ جولائی کے اواخر تک جاری رہتا ہے۔ جیسے جیسے کسان دیکھتے ہیں کھجوریں پکنا شروع ہو گئی ہیں، پھل کی کٹائی شروع کر دی جاتی ہے۔

مدینہ منورہ کے علاقے کے زیادہ مشہور اقسام جو مارکیٹ میں پیش کی جاتی ہیں ان میں روتھانہ، رابعہ ، حلیہ حلوہ، اور سویدہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں مدینہ کی مشہور ترین کھجوروں میں عجوی، صفوی، عنبر، مدجول اور برہی قسم کی کھجوریں اہم ہیں۔ پہلے مرحلے میں کھجوروں کی پکائی ہوجانے پر شروع ہونے والی کٹائی جولائی کے آخر تک جاری رہتی ہے۔ جبکہ اگلے مرحلے کا اختتام اگست کے اواخر تک چلتی ہے۔سعودی عرب میں وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے کھجوروں کی کٹائی کے سات مارکیٹ کی آپریشنل نگرانی معائنہ کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ متعلقہ وزارتیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں کہ تکنیکی اور صحت کی ضروریات پوری ہوں اور پیداوار کا معیار اعلی رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں