محمد وسیم

ویمنز کرکٹرز کو مینز ٹیم جیسی سہولتیں نہیں ملتیں: ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے ویمنز کھلاڑیوں کو ملنے والی سہولتوں پر سوالات اٹھا دئیے اور ان کے مطالبات کے حق میں بول پڑے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں محمد وسیم نے کہا کہ ماضی میں ویمنز کرکٹ پر کام ہی نہیں ہوا،ویمنز کھلاڑیوں سے سب اسی طرح کے نتائج چاہتے ہیں جیسے پاکستان مینز ٹیم سے امید لگاتے ہیں تو پھر ویمنز ٹیم پر انویسٹ بھی ایسا ہی کیا جانا چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ ویمنز کرکٹ کو مینز کرکٹ کی برابری پر لانا ہوگا،چاہے وہ معاوضے کی صورت میں ہو یا سہولتوں کی شکل میں ہوں۔ ویمنز کرکٹرز کو پاکستان کی مینز ٹیم جیسی سہولتیں نہیں ملتیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ویمنز کرکٹ کو اوپر لیکر جانا ہے تو ویمنز کرکٹ کا ڈومیسٹک اسٹرکچر مضبوط بنانا ہوگا،ڈومیسٹک سطح پر نمبر آف میچز بڑھانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ویمنز کرکٹ کو پورے سال بہت کم میچز ملتے ہیں، کم از کم ڈومیسٹک میچز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا، وہاں میچز ہوں گے تو پریشر ہنڈلنگ ،میچ فنیش کرنے جیسی خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں