مریم نواز

الحمدللہ پر امن یوم عاشورہ ،اپنی ٹیم پر فخر ہے’مریم نواز شریف

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ کے انتظامات اور سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے نے صوبائی وزرا کرام، کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو سراہا اور عمدہ انتظامات پرچیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی شاباش دی ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ پر شاندار سکیورٹی انتظامات پرآئی جی اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

انہوں نے پنجاب میں پہلی بار حکومت کی طرف سے عزاداروں کے لئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرنے پرکمشنر ز، ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی ۔ مریم نواز نے کہا کہ انتظامیہ ، پولیس اور دیگر تمام اداروں نے ٹیم کی مانند یکجا ہوکر کام کیا ۔ یوم عاشورہ پر ڈویژن اور اضلاع میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزرا کرام قابل تحسین ہیں۔ اپنی ٹیم پر فخر ہے، سب نے مل جل کر خوب کام کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں