زین قریشی

دو بار وزیر خارجہ رہنے والے شخص کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا جاتا ہے’ زین قریشی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قائدین کو جھوٹے کیسز میں بے جا ملوث کیا گیا ہے،شاہ محمود قریشی کے ساتھ پچھلے 48 گھنٹوں میں جو ہوا میں اس پر بات کرنا چاہتا ہوں، دو بار وزیر خارجہ رہنے والے شخص کو ہتھکڑیاں لگا کر کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا جاتا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود ان لوگوں نے پرواہ نہیں کی، ہم عدالت پیش ہو رہے ہیں تو کہا جا رہا ہے کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی مگر 5 لوگ ایسے ہیں جن کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

کچھ لوگوں کو عجلت میں ٹرائل کی طرف لے جایا جا رہا ہے، اگر یہ کیس چلیں گے تو معلوم ہوگا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے، ہمیں صاف شفاف ٹرائل نہیں دیا جا رہا، شاہ محمود قریشی کا 19 دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے ،یہ انسداد دہشتگردی عدالت کا سب سے طویل چالان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں