سلووینیا

سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نیتیسری مرتبہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی

پیرس(نمائندہ خصوصی)سلووینیا کینامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2024 جیت لی۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس 25 سالہ تڈیج پوگاآر نے نہ صرف ٹورڈی فرانس کا 111 واں ایڈیشن اپنے نام کیا بلکہ تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔

ٹیم جمبو ویزما کے سائیکلسٹ 27 سالہ ڈنمارک کے جوناس ونجیگارڈ راسموسن دوسرے اور ٹیم سوڈل کوئک سٹپ کی نمائندگی کرنے والے بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول تیسرے نمبر پر رہے۔تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں بھی سلووینیا کینامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر فاتح رہے اور مجموعی برتری پر بھی ان کا ہی قبضہ رہا۔ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں سائیکل سواروں نے مناکو سے نیس تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو 33.7کلو میٹر پر محیط تھا جس کو سلووینیا کینامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے 45 منٹس اور 24 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ٹیم جمبو ویزما کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے دوسری جبکہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس کے سائیکل سوار سلووینیا کے تڈیج پوگاآر نے ریس میں مجموعی طور پر چھ سٹیجز میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹور ڈی فرانس ریس کا ٹائٹل بھی جیتنے پر اختتام کیا اور 1998 میں اطالوی سائیکلسٹ مارکو پینٹانی کے بعد ایک ہی سال میں سائیکلنگ کی دو سب سے بڑی ریسیزجیتنے والے پہلے رائیڈر بھی بن گئے۔25 سالہ تڈیج پوگاآر نے کہا ہے کہ وہ فرانس ٹورڈی کا 2024 کا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریس کے تمام 21 مراحل سے بہت لطف اندوز ہوا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے فاتح سائیکلسٹ کا ریس میں چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا 21 ویں مرحلے تک قبضہ برقرار رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں