بیرسٹر سیف

لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا وطیرہ رہا ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سکیورٹی جیسے اہم معاملات کو سیاست کی نذر کرنا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا وطیرہ رہا ہے، ماڈل ٹاون میں خواتین اور بچوں کی لاشیں آپ ہی کی حکومت نے گرائی تھیں۔

بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتشاری سیاست بھی مسلم لیگ ن ہی کا شیوا ہے، سپریم کورٹ پر حملہ اور اب ایک پھر سپریم کورٹ کے خلاف زہراگلنا واضح ثبوت ہے، جعلی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے،اس جعلی حکومت کے وزرا بداحواسی میں کچھ بھی بول دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں