سجل علی

سجل علی انڈین سپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگی

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی انڈین سپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ ایک رومینٹک فلم میں نظر آئیں گی۔ سجل علی اس سے قبل بالی ووڈ فلم مام اِن انڈیا میں آئیکونک بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار کرچکی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی پروجیکٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں گے۔رومینٹک ڈرامہ فلم کو ہنو راگھوا پوڑی ڈائریکشن دیں گے اور یہ ایک جذبات سے بھرپور پروجیکٹ ہوگا ۔سجل علی پچھلے برس ایک برطانوی فلم واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ میں نظر آئی تھیں جس میں نامور اداکار شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں