ٹرمپ

ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ، نومبر میں 63فیصد عوام کی حمایت ملنے کا امکان

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکا میں رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ اب تک سب سے آگے ہیں،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل ہی ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت زیادہ عوامی مقبولیت حاصل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ الیکشن جیتنے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

امریکی میڈیا کا دعوی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صدارتی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس پر بڑی برتری حاصل ہے، سابق امریکی صدر کے کامیابی کے 63فیصد اور ان کی مخالف امیدوار کملا ہیرس کے صرف 32فیصد امکانات ہیں۔رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات جیتنے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت زیادہ عوامی مقبولیت حاصل ہے، دوسری جانب کملا ہیرس نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا، 24گھنٹوں میں ڈونرز سے 81ملین ڈالر اکٹھے کر لئے، فنڈ ریزنگ مہم کا مقصد ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں