آٹے کے تھیلے

پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) پنجاب سے گندم کی بندش کے باعث پشاور میں 80 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے درالحکومت پشار میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 80 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلہ 400 روپے مہنگا ہوگیا۔ فائن 80 کلو کا تھیلا 7500 سے بڑھ کر 8500 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 20 کلو کا تھیلا بھی 400 روپے مہنگا ہو گیا۔ آٹا ڈیلرز نے پنجاب سے گندم کی بندش اور ذخیرہ اندوزی کو وجہ قرار ڈے ڈالا۔ آٹے کے قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد نانبائیوں نے بھی روٹی کے نرخہ بڑھانے کے لیے پرتولنا شروع کر دیئے۔ شہریوں نے حکومت سے معاملے کا نوٹس لے کر آٹے کی قمیتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں