کترینہ کے ساتھ کام کرنے کی جلدی نہیں ہے‘ وکی کوشل

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور ان کے شوہر، اداکار وکی کوشل کو ایک ساتھ فلمی اسکرین پر دیکھنے کے لیے اس جوڑی کے مداح بے تاب ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کرنے کے سوال پر ر کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں اور کترینہ جلد ہی ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، ہم ایک اچھی کہانی کی تلاش میں ہیں لیکن ہم کوئی بھی پروجیکٹ ایک ساتھ نہیں کرنا چاہتے، ہمارا ماننا ہے کہ جو فلم ہمیں ایک ساتھ لے کر بنائی جائے ان کی کہانی بہترین اور مضبوط ہو، ایک ساتھ کام کرنے کا تب ہی مزہ آئے گا اور ہمیں اس کے لیے کوئی جلدی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں