شاہنواز دھانی

شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوکر پاکستان شاہینز کے دوسرے ٹور میچ سے باہر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہوکر پاکستان شاہینز کے دوسرے ٹور میچ سے باہر ہوگئے،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کے سبب پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے ہیں،فاسٹ بولر بنگلادیش اے کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ اور ڈارون ٹور کے وائٹ بال مرحلے میں حصہ نہیں لے پائیں گے، جس میں 2ایک روزہ میچ اور ٹاپ اینڈ ٹی20سیریز شامل ہے،بنگلادیش اے کیخلاف پہلے 4روزہ میچ میں 4وکٹیں لینے والے 25سالہ شاہنواز دھانی فوری طور پر پاکستان واپس آئیں گے،دوسری جانب اسپن بولنگ آل راﺅنڈر مبصر خان کو شاہنواز دھانی کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں