بجلی

عوام کوبجلی کا نیا جھٹکا،بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت کی طرف سے مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا نیا جھٹکا ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں نظر ثانی شدہ درخواست دائر کردی ۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔خیال رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 35.13 اور مقامی کوئلے سے 11.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جون میں فرنس آئل سے 1.95 اور مقامی گیس سے 8.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کی جانب سے کہا گیا کہ گذشتہ ماہ درآمدی ایل این جی سے 18.10 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جون میں جوہری ایندھن سے 14.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں