ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کی لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناساپنے بیڑے کو وسعت دینے کیلیے مزید 160 ایئربس طیارے خریدے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق کے مطابق فلائی ناس کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 160 ایئربس طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طویل المدتی ہے۔ وائڈ بائی کے A330نیو طیاروں کے علاوہ دیگر طیارے بھی شامل ہیں۔
یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے کہا کہ معاہدے کے تحت 75 A320neo سنگل آئل طیاروں کی خریداری کے علاوہ طویل سفر کے لیے 15 A330-900 طیارے بھی شامل ہیں۔
معاہدے کے تحت طیاروں کی کل قیمت 13 ارب ڈالر ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب لندن میں فارنبرو ایئرشو کے موقع پر ہوئی اس موقع پر جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سعودی عرب کے صدر عبدالعزیز الدعیلج، فلائی ناس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ایاد الجعید، ایئربس کے سی ای او، کمرشل ایئرکرافٹ کرسچن شیرر موجود تھے۔معاہدے پر دستخط فلائی ناس کے سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر بندر المھنا اور ایئر بس میں تجارتی لین دین کے ایگزیکٹیو نائب صد پال میئرز نے کئے۔