ملک احمد خان

گالم گلوچ کرنے والوں کی اسمبلی رکنیت معطل کرسکتاہوں’ملک احمد خان

لاہور (نمائندہ خصوصی) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گالم گلوچ کرنے والوں کی اسمبلی رکنیت معطل کرسکتاہوں،انتشار اور نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی خاطر سب کو ملکرکام کرنا ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک احمد نے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کا70فیصد وقت اپوزیشن کو دیا، گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں، گالم گلوچ کرنے والوں کی اسمبلی رکنیت معطل کرسکتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2014سے ملک میں عدم استحکام کی میخیں گڑی، آج تک ملک میں استحکام نہیں آسکا، میں کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کر رہا، صرف اس ایوان کی بگڑتی صورتحال کے ذمے داران کا تعین کرکے بتا رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے متعلق صرف 26مقدمات ہیں، اگر وہ تمام بھی اپوزیشن جیت جائے تو بھی صوبائی حکومت اور اپوزیشن میں کوئی فرق نہیں ہوگا، احتجاج آپ کا حق ہے، اس وقت تک جب کہ وہ لوگوں کی زندگی کو متاثر نہ کرے، روز احتجاج کریں، لیکن روز سڑیں بلاک کرنا، مجھے اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں لیکن عوام کو درپیش مشکلات کا کون ذمے دار ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اس وقت خود پسندی اور شخصیت پرستی کا راج ہے، اس طرح کا قبیلہ میں نے سیاست میں نہیں دیکھا، میں درخواست کر رہا ہوں کہ اپنے رویے میں بہتر لائیں۔ملک احمد خان نے کہ عظمی بخاری کل سارا دن کورٹ میں بیٹھی رہیں، ان کے بارے میں جو کیا گیا، کون ذمے دار ہے، وہ ذہنیت، وہ ڈیجیٹل دہشت گردی کی سوچ جو عفریت کی ملک میں پنجے گاڑ رہی ہے، کون ہے اس کا ذمے دار، آپ کو اس کا فرق نہیں پڑھتا ہوگا، جس فریق کو فرق نہیں پڑھتا نہ پڑے، لیکن جب تک میں اسپیکر ہوں، کسی کو گالی نہیں دینے دوں گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں