روس

نیٹو قابل بھروسہ نہیں ہے ، روس

ماسکو (نمائندہ خصوصی)روس نے کہا ہے کہ نیٹو قابل بھروسہ نہیں ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی معاون نکولے پیٹروشیف نے کہاکہ روس نیٹو کے اتحادیوں کو جانتا ہے اور کبھی بھی اس پر بھروسہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ شمالی بحر اوقیانوس کے اتحاد کے متضاد بیانات کے تناظر میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف نیٹو خود کو ایک علاقائی تنظیم کے طور پر رکھتا ہے جبکہ دوسری طرف وہ کھلے عام ایشیا پیسیفک خطے کو اپنے مفادات کا دائرہ قرار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم اور اس کے رہنمائوں کا بنیادی اصول ہے، اس نیٹو پربھروسہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں