بابر اعظم اور محمد رضوان

بورڈ نے اجازت نہ دی، بابر اعظم اور محمد رضوان گلوبل ٹی20 لیگ سے آئوٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کینیڈا کی گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گلوبل ٹی20 لیگ میں وینکوور نائٹس کی نمائندگی کرنے والے وائٹ بال کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی، اسکے علاوہ شاہین ا?فریدی سمیت دیگر کرکٹرز کی درخواست کو بھی خارج کردیا گیا ہے۔

وینکوور نائٹس نے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی جگہ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ بابراعظم کی جگہ جنوبی افریقی کرکٹر ریزا ہینڈرکس فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔وینکوور نائٹس اسکواڈ میں صرف پاکستانی کھلاڑی محمد عامر ہیں جنہوں نے ٹورنٹو نیشنلز کے خلاف ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا تھا۔پی سی بی نے 2024ـ25 کے مصروف شیڈول کے دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تینوں کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں