اکشے کمار

جس کو کام مل رہا ہے کرنے دو، تنقید پر اکشے کمار کا جواب

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار نے سال میں چار فلمیں کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔بھارتی میڈیا سے اپنے کیریئر پر گفتگو کرتے ہوئے اکشے کمارنے کہاکہ لوگ کہتے ہیں کہ میں ایک سال میں چار چار فلمیں کیوں کرتا ہوں، اس کے بجائے ایک فلم پر توجہ مرکوز کروں۔

انھوں نے کہاکہ چلو میں ایک فلم کرلیتا ہوں تو باقی دن کیا کروں؟ تیرے گھر میں آجائوں؟۔انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگ دوسروں کو کہتے ہیں کہ یہ بہت کام کرتے ہیں تو بیٹا یاد رکھنا وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنھیں کام مل رہا ہے، یہاں کام نہیں ملتا۔اکشے کمار نے کہا کہ روز کوئی نہ کوئی بولتا ہے بیروزگاری چل رہی ہے، یہ چل رہا ہے، وہ چل رہا ہے تو بھائی جس کو کام مل رہا ہے اس کو تو کرنے دو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں