اسپیکر قومی اسمبلی

زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قوم کو اپنے بہادرسپوتوں پر فخر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قوم کو اپنے بہادرسپوتوں پر فخر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر )کی 76ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو ان کی 76ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948میں کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دفاع وطن کی خاطر جام شہادت نوش کیا ،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کیپٹن محمد سرور شہید نے بہادری اور شجاعت کی بے مثال داستان رقم کی، قوم کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو انکی بہادری و جرات پر سلام پیش کرتی ہے، شہدا ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں، قوم کو اپنے بہادرسپوتوں پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں