عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کی بوبی دیول کیساتھ جاسوسی تھرلر الفا کے ایکشن مناظر کی شوٹنگ

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ اداکار بوبی دیول کے ساتھ اپنی نئی جاسوسی تھرلر فلم الفا کیلئے دہشت انگیز ایکشن مناظر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یش راج جاسوسی یونیورس کی نئی فلم میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں۔ایکشن مناظر کی شوٹنگ کو نامور ہالی وڈ ڈائریکٹر کیسی اونیل ڈائریکشن دے رہے ہیں جو اس سے قبل ٹاپ گن : میورک، جوان اور جیک ریچر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایکشن مناظر کی شوٹنگ چار دن تک جاری رہے گی اور شوٹنگ کے مقام پر سخت سیکورٹی لگائی گئی ہے تاکہ مناظر کی ویڈیوز لیک نہ ہوں۔فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ شاروری بھی شامل ہیں اور ان کی شوٹنگ بعد میں شروع ہوگی جبکہ انیل کپور دونوں اداکاراں کے مینٹور کا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں