یمنیٰ زیدی

مشکل قسم کی انسان ہوں، اس لیے اکیلی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہاہے کہ میرا مزاج تھوڑا الگ اور مشکل ہے اس لیے اب تک اکیلی ہوں۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاس میں ڈرامہ سیریل تیرے بن کی مرکزی کاسٹ اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی نے اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کی۔

اس میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ اب تک سنگل کیوں ہیں؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے خود کو مشکل انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید میرا مزاج تھوڑا الگ اور مشکل ہے اس لیے اب تک اکیلی ہوں۔انہوں نے کہا کہ تاحال سنگل ہونے کا سبب عجیب ہے لیکن وہ تنہا زندگی گزارنے پر مجھے فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں