جماعت اسلامی

مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ) مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکا بڑی تعداد کیلئے دھرنے کی انتظامیہ کی جانب سے ناشتہ کا حصوصی اہتمام کیا گیا۔

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکا نے مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث مریڑ حسن سے کمیٹی چوک تک مری روڈ مکمل بند ہے۔ میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں